اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز
Web Desk
16 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اوزون کی تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اوزون کی تہہ سورج کی خطرناک شعاعوں کے خلاف زمین کے لیے ایک قدرتی ڈھال کا کام کرتی ہے، اس لیے شدید ماحولیاتی تبدیلیوں اور زمین کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بچاؤ کے لیے اس کے تحفظ کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف ہماری قومی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک عبادت بھی ہے۔
صوبائی حکومت کی ماحولیاتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ‘گرین فیوچر’ کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی کا باضابطہ نفاذ کیا گیا ہے، اور حکومت ‘کلین اینڈ گرین پنجاب’ کے وژن کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 50 ہزار ایکڑ اراضی پر بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہے جس کے تحت 5 کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں۔ شجرکاری، سموگ کا موثر خاتمہ اور گرین انرجی کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘کلین انرجی وژن’ کے تحت ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر گرین الیکٹرک بس سروس شروع کی جا رہی ہے، جبکہ طلبہ، خواتین اور عام شہریوں کو الیکٹرک بائیکس اور گرین ٹیکسیز کی فراہم کر کے ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران ماحولیات کے شعبے میں اتنا کام ہوا ہے جتنا ماضی کی کئی دہائیوں میں نہیں ہو سکا۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست طرزِ معاشرت اپنا کر اوزون کے تحفظ کے اس سفر میں فعال کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026