او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان
Web Desk
16 September 2026
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے سعودی عرب کے مقدس خطوں مکہ اور مدینہ ریجن پر حوثی ملیشیا کے گھناؤنے حملوں اور مسلسل عسکری جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں بے گناہ شہری خوفزدہ ہوئے، جبکہ مقدس مقامات اور مساجد کے تقدس کو پامال کرنے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
او آئی سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ مقدس مقامات، مساجد اور عام شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثی کارروائیاں کھلی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں، جو اسلامی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ تنظیم نے زور دے کر کہا کہ مقدس ترین مقامات کے تقدس کی خلاف ورزی ایک نا قابلِ قبول اور نا قابلِ برداشت اقدام ہے، جس کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کرنا اور ذمہ دار عناصر کا راست روکنا انتہائی ضروری ہے۔
بیان کے اختتام پر اسلامی تعاون تنظیم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ او آئی سی نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو اپنی قومی سلامتی، جغرافیائی خودمختاری اور مقدس مقامات کے دفاع و تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے، اور تنظیم اس سلسلے میں ریاض حکومت کے تمام فیصلے اور اقدامات کی بلا مشروط حمایت کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026
پلاٹ منسوخی کیس: عدالت کی چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت
16 September 2026