مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
Web Desk
16 September 2026
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ’ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور اس میں کسی ملک کے خلاف جارحیت یا مداخلیت کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے۔ العربیہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد رکن ممالک کا مشترکہ دفاع اور علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے، جبکہ کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں جوابی عمل کا طریقہ کار اور فیصلہ تینوں ممالک کی اعلیٰ قیادت باہمی مشاورت سے طے کرے گی۔
امریکی و ایرانی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا واحد مقصد خطے میں امن قائم رکھنا اور تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور ایران دونوں کے ساتھ دیرینہ اور اچھے تعلقات کی بدولت پاکستان ثالثی کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے اور وہ اس تنازع کا حل صرف اور صرف مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے چاہتا ہے۔ سیکیورٹی اور عسکری معلومات کی حساسیت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدوں کے تحت عملی کارروائی کا طریقہ کار اور ملٹری آپریشنز کی تفصیلات ہمیشہ خفیہ رکھی جاتی ہیں۔
افغانستان سے جاری سرحدی دہشت گردی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان کو اپنے دفاع اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں سال ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف 42 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں جن میں 2,100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک فوج نے اپنی کل صلاحیت کا صرف 15 فیصد مظاہرہ کیا تھا اور کسی بھی بھارتی عسکری جارحیت کا جواب انتہائی سخت دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا
17 September 2026
27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی
17 September 2026
پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت
17 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
17 September 2026
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے
17 September 2026
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
17 September 2026
امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
17 September 2026
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026