LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار

Web Desk

15 September 2026

وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال (MCH) سے نومولود بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین اور ایک نوعمر لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پمز سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان ایم سی ایچ کے جنرل وارڈ کے بیڈ نمبر 8 سے نومولود کو مبینہ طور پر اٹھا کر ہسپتال سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تینوں مشکوک افراد ہسپتال کے تین اندرونی سیکیورٹی چیکپوائنٹس عبور کرتے ہوئے مرکزی خارجی گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے ہمراہ موجود نوعمر لڑکی نے بچے کو اٹھا رکھا تھا۔ خارجی گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور نومولود کو دیکھ کر بروقت ایکشن لیا اور تینوں کو موقع پر ہی روک کر بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمات کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ہسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔