پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
15 September 2026
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک عوام کا احتجاجی تحریک اور دھرنے بلا تعطل جاری رہیں گے۔ کراچی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت پٹرولیم لیوی کا فیصلہ واپس لینا پڑے گا کیونکہ ایک مخصوص مفاد پرست ٹولہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو سخت خبردار کیا کہ اگر پٹرولیم لیوی اور ظالمانہ ٹیکسز کا بھتہ ختم نہ کیا گیا تو یہ احتجاجی تحریک اسلام آباد میں حکومت کے گھیراؤ تک پھیل جائے گی۔
اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ کراچی میں تاریخی جلسے کے بعد لاہور، مردان اور پشاور میں بڑے عوامی جلسے کیے جائیں گے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی جائے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے متوقع لاک ڈاؤن کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت لاک ڈاؤن نہیں چلنے دیا جائے گا، حکومت اپنی عیاشیاں کم کرے اور عوام پر معاشی بوجھ ڈالنا بند کرے۔ امیرِ جماعت اسلامی نے وزیراعظم سے سودی نظام کے فوری خاتمے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ سود معیشت کی تباہی کا سبب ہے، اس کے خاتمے سے ہی ملکی صنعتیں اور معاشی سرگرمیاں بحال ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026