LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

Web Desk

15 September 2026

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں آمد پر انہیں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں واقع یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک بحریہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سربراہِ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے تفصیلی ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی بحری سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں بحری سربراہان نے مشترکہ بحری مشقوں، پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی دوروں کے تبادلے کے ذریعے پاکستان اور انڈونیشیا کی بحری افواج کے درمیان تعلقات اور عملی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انڈونیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں بحری امن و سلامتی کے قیام اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے نیول رابطوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔