اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
Web Desk
15 September 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سناتور اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چودھری اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون سمیت علاقائی و عالمی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور لبنان کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کے تاریخی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا گیا، جسے اسحاق ڈار نے دوطرفہ قانونی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا اور پاکستان کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کی مبارکباد بھی دی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026
خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
15 September 2026