LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات

Web Desk

15 September 2026

جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی وفد نے لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفاقی وزراء علی پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور بلال اظہر کیانی سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران وفد کو پٹرولیم سیکٹر اور ایندھن کی عالمی و ملکی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت نے حالیہ عالمی بحران کے باوجود ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی ہے اور موٹر سائیکلوں، چنگچی رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ مستحق طبقات کو مستحکم ریلیف مل سکے۔ اس کے علاوہ مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن سے یورو فائیو ایندھن کی پیداوار اور پٹرول و ڈیزل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس سے درآمدی مصنوعات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں وفاق اللّٰہ وزراء اعظم نذیر تارڑ اور بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ٹیکس بیس بڑھا کر براہ راست ٹیکسوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جماعت اسلامی نے حکومت کے فیول ریلیف اقدامات کا خیرمقدم کیا، تاہم لیاقت بلوچ نے پٹرولیم لیوی میں واضح کمی اور بنیادی مسائل کے مستقل حل پر زور دیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت پر عوام کا شدید دباؤ واضح ہے اور اب یہ وزیراعظم پر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ وزراء نے جماعت اسلامی کی تمام سفارشات وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔