LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں، قومی مفادات مقدم ہیں: جے ڈی وینس ایشین چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیوٹرل وینیو کا بڑا مطالبہ عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی پیٹرولیم ڈیلرز کا حکومتی ریلیف سکیم پر اعتراض، سستا پیٹرول دینے سے انکار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو سیاسی کشیدگی سے سب کا نقصان ہوگا، تھرڈ فورس آنے سے پہلے معاملات حل کیے جائیں: بیرسٹر گوہر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ایم اسپیشل ریلیف اسکیم کا جائزہ اجلاس، فیول سبسڈی کے لیے سہولت ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت

ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

Web Desk

15 September 2026

حکومتِ پاکستان کی خصوص دعوت پر ازبکستان کا 10 رکنی اعلیٰ سطحی میڈیا وفد 7 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس وفد میں معروف ازبک ٹی وی شخصیات، ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز، یوٹیوبرز، انفلونسرز اور سوشل میڈیا کے ممتاز نمائندے شامل ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، میڈیا روابط، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر روابط (People-to-People contacts) کو مزید گہرا اور مضبوط بنانا ہے۔ اپنے قیام کے دوران وفد سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان کے بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے اور سماجی و اقتصادی ترقی کا جائزہ لے گا۔

ازبک میڈیا وفد اپنے 7 روزہ دورے میں اسلام آباد کی معروف فیصل مسجد، مری، ٹیکسلا کی قدیم گندھارا تہذیب اور لاہور کے تاریخی و ثقافتی ورثے کا بھی تفصیلی دورہ کرے گا۔ دورے کا مقصد ازبکستان میں پاکستان کے مثبت تشخص، سیاحتی امکانات اور معاشی ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔ ازبک میڈیا شخصیات اپنے ان تمام مشاہدات اور تجربات کو اپنے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ازبک عوام تک پہنچائیں گی، جس سے دونوں برادر ممالک کی میڈیا برادریوں کے درمیان تعاون اور اشتراکِ عمل کی نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔