LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو

Web Desk

15 September 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie Baker) نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، تجارتی و معاشی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی تازہ ترین عسکری و سفارتی پیش رفت اور امن و امان کے چیلنجز پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن کے قیام کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے متوازن دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام امور پر باقاعدہ اور مسلسل رابطے جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے مزید واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے، جو عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا موقع اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق موقف پیش کریں گے۔