LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل

Web Desk

15 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مستحق شہریوں کے لیے خصوصی فیول ریلیف اسکیم کو ملک گیر سطح پر فعال کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فیول سبسڈی پر قائم نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد میں پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس اسکیم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا۔ اسکیم کے تمام مالی اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔

اس فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار موٹر سائیکلوں، رکشوں (تھری ویلرز) اور 800 سی سی تک کی تمام گاڑیوں پر محیط ہوگا، جبکہ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے لوڈرز اور پک اپس کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام نے ملک بھر میں رجسٹریشن کے عمل کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مستحق شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کر کے اسکیم میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں، جبکہ فیول ٹوکنز کے ذریعے سستا پٹرول حاصل کرنے کے مرحلے کا باقاعدہ آغاز بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ہو جائے گا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے پٹرول پمپس کو تمام ادائیگیاں 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرنے کے واضح احکامات جاری کیے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر عوامی آگاہی مہمات چلائی جائیں تاکہ ہر شہری کو اس سہولت کا علم ہو سکے۔ نائب وزیراعظم نے تاکید کی کہ فیول ریلیف اسکیم کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کی اس سبسڈی کا حقیقی فائدہ کسی بلا رکاوٹ کے صرف اور صرف مستحق افراد تک ہی پہنچے۔