محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
Web Desk
15 September 2026
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام قسم کے نئے اسلحہ لائسنسز کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر پورے صوبے میں ہو گا اور یہ حکم نامہ تاحکمِ ثانی نافذ العمل رہے گا۔ اس فیصلے کے تحت سندھ بھر میں کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی مجاز نہیں ہو گی۔
اسلحہ لائسنسز کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ نے نئے آرمز ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد صوبے میں اسلحے کی نئی دکانوں یا ڈیلرشپ کے لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم، ترجمان نے وضاحت کی کہ غیر معمولی اور انتہائی خصوصی کیسز میں ہی نچلی سطح کے بجائے صرف اعلیٰ مجاز حکام کی پیشگی منظوری کے بعد ہی کسی اسلحہ لائسنس کی اجازت دی جا سکے گی۔
اعلامیے کے مطابق، ان خصوصی کیسز میں بھی رولز اور قواعد و ضوابط کے تحت صوبائی وزیر داخلہ سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کی باضابطہ اور حتمی منظوری درکار ہو گی۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے مزید بتایا کہ تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام اور انتظامی افسران کو اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
15 November 2026
نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل
15 November 2026
دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
15 November 2026
یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون
15 November 2026
یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف
15 November 2026
فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں
15 November 2026