ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان
Web Desk
15 September 2026
پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جو 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد کے تاریخی اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے تمام 10 ٹی ٹوئنٹی میچز فیصل آباد میں ہی منعقد ہوں گے۔ ٹورنامنٹ ٹرپل راؤنڈ روبن فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جہاں ہر ٹیم چھ چھ میچز کھیلے گی، جبکہ جدول میں اوپر رہنے والی دو بہترین ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سیریز میں شرکت کے لیے سری لنکا ویمنز انڈر 19 کی ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کی ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ تینوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں آنے والے ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اس اہم سیریز میں حصہ لے رہی ہیں۔ مہمان ٹیمیں 29، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اپنے تربیتی سیشنز اور پریکٹس کا آغاز کریں گی۔
سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 کے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت فضہ فیاض کے سپرد کی گئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں نئے ٹیلنٹ کو شامل کرتے ہوئے بیٹرز قمروش فرحان، پاکیزہ شبیر، ملائکہ سہانی اور آف اسپنر افشین خان کو پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال سٹیڈیم میں بدھ سے اپنے تربیتی کیمپ میں مشقوں کا آغاز کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات پر اہم گفتگو
15 September 2026
وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم، ملک گیر آغاز کی تیاریاں مکمل
15 September 2026
محکمہ داخلہ سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں نئے اسلحہ اور ڈیلرشپ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد
15 September 2026
امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف
15 September 2026
میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط
15 September 2026