پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک
Web Desk
15 September 2026
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑا اضافہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث ہوا ہے، جس سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش معاشی مشکلات سے نہ صرف پوری طرح آگاہ ہے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیول ریلیف سکیم کے تحت سب سے پہلے غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دینے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
دہاڑی دار اور کم آمدن والے افراد کی حمایت میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ فیول ریلیف سکیم کے تحت 100 روپے فی لیٹر کے ریلیف سے غریب طبقے کو واضح سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت پٹرول کی قیمت میں 80 روپے پٹرولیم لیوی اور 5 روپے کاربن ٹیکس شامل ہے، تاہم وفاقی حکومت عوام کو اس وصول کی جانے والی لیوی سے بھی زیادہ یعنی 100 روپے کا براہِ راست ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ معاشی حالات میں ملکی معیشت اس سے زیادہ مالی بوجھ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتی۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خلیجی کشیدگی اور بین الاقوامی امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ رکوانے کے لیے سفارتی اور دفاعی سطح پر ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی و عسکری قیادت مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے اور آج عالمی برادری پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن کے ضامن ملک کے طور پر دیکھتی ہے۔ مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی جنگ کے شعلے تھمیں گے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آئیں گی اور دنیا بھر کے غریب عوام پر معاشی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط
15 September 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
15 September 2026
عدلیہ کی موجودہ صورتحال پر علیمہ خانم کا شدید ردِعمل: اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹسز پر آئین و قانون کی خلاف ورزی کا الزام
15 September 2026
حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری
15 September 2026
خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان
15 September 2026
سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر
15 September 2026
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026