سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر
Web Desk
15 September 2026
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور حکومت کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے چاہئیں۔ اڈیالہ روڈ ڈاہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لاہور دورے کے دوران پولیس کے رویے اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو سیکیورٹی فراہم کرنا متعلقہ صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کو پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر چوک پر چھوڑ دینا تضحیک آمیز رویہ ہے جس پر پنجاب حکومت اور پولیس کو معذرت کرنی چاہیے تاکہ صوبوں کے درمیان نفرتیں نہ پھیلیں۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت اور قانونی کیسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر عملدرآمد نہیں ہوا، جس کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو آئینی بحران نہ بنایا جائے اور نہ ہی اسے ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے کیس کا ریکارڈ طلب کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسز کو غیر معینہ مدت کے لیے التوا میں نہیں ڈالنا چاہیے۔
تحریک انصاف کے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں پرامن اور بڑا عوامی اجتماع ہوگا، جہاں نہتے کارکنان آئیں گے اور کوئی راستے بند نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مہنگائی مخالف مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے احتجاج الگ الگ ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور ان کی بجلی منقطع کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاسی ماحول خراب ہوگا، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک میں دفاعی استحکام کے ساتھ معاشی اور سیاسی استحکام بھی لایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط
15 September 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی
15 September 2026
عدلیہ کی موجودہ صورتحال پر علیمہ خانم کا شدید ردِعمل: اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹسز پر آئین و قانون کی خلاف ورزی کا الزام
15 September 2026
حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک
15 September 2026
خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان
15 September 2026
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026