LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات گلگت بلتستان کابینہ میں بجٹ منظور، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر سربیا کے صدر کا 27 ستمبر کو مستعفی ہونے کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی کال: اسلام آباد میں ہائی الرٹ اور ڈی چوک سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کی تنصیب شروع امریکا ایران کشیدگی پھر عروج پر، پاسداران انقلاب کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی قیدیوں کا پرائیویٹ علاج: سپریم اور ہائیکورٹس سے تمام متعلقہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن

آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی

Web Desk

15 September 2026

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے ریاست میں نئے صدر کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ 24 ستمبر 2026ء کو ہوگی۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے اعلان کیا کہ صدارتی امیدوار 19 ستمبر کو صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 ستمبر کو ہی کی جائے گی، جبکہ امیدوار 23 ستمبر کی صبح 11:30 بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں ہوگی، جس کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس موقع پر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر سے درخواست کی ہے کہ صدارتی انتخاب کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے 24 ستمبر کو قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے۔