LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قیدیوں کا پرائیویٹ علاج: سپریم اور ہائیکورٹس سے تمام متعلقہ درخواستوں کا ریکارڈ طلب امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ جمہوریت کی کامیابی کیلئے قانون کی عملداری بنیادی امر ہے: مریم نواز مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق فلسطینیوں پر مظالم: ناروے کی اسرائیلی آبادکاروں سے تجارت پر پابندی کی تجویز علاقائی کشیدگی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق

Web Desk

15 September 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں علاقائی کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور رافیل گروسی نے متفقہ طور پر اس بات کا اظہار کیا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ (Islamabad Memorandum of Understanding) پر کامل عملدرآمد ہی سب سے بہترین اور موثر راستہ ہے۔ اس موقع پر آئی اے ای اے کے سربراہ نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے حوالے سے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی امن و ترقی کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر زور دیا، نیز اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی دوڑ میں شامل رافیل گروسی کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔