LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال جاپانی وزیراعظم کا حکمراں جماعت اور کابینہ میں ردوبدل کا اعلان روسی حملے روکنے پر یوکرین کا بھی بعض اہداف پر حملے روکنے کا اعلان پاکستان کا حوثی حملوں کے خلاف سعودی دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون تباہ کر دیا گیا جرمنی میں طیارہ حادثے کا شکار، 3 ڈچ شہری ہلاک کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ

مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ، مجھے پنجابیوں سے خطرہ نہیں: سہیل آفریدی

Web Desk

15 September 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دوسرے صوبوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے جبکہ انہیں پنجاب کے غیور عوام سے کوئی خطرہ نہیں۔ لاہور میں دو موریہ پل کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “پنجاب میرا ہے اور میں پنجابیوں کا ہوں”، مریم نواز کو پنجاب کے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور وہ جعلی ووٹوں کے سہارے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی ہیں۔

سہیل آفریدی نے پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے واضح انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پولیس نے میلاد کی تیاریاں کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن اشتیاق احمد کو ناحق شہید کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جاں بحق کارکن اشتیاق احمد کی رہائش گاہ چمڑا منڈی پہنچے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کی آمد سے قبل پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر قریبی دکانیں بند کروائیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔