وراثتی جائیداد کی مالیت اپیل کے فورم کے تعین میں مؤثر نہیں ہوتی: عدالت
Web Desk
19 June 2026
لاہور ہائیکورٹ نے وراثتی سرٹیفکیٹ سے متعلق ایک اہم مقدمے میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثتی جائیداد کی مالیت اپیل کے فورم کے تعین میں مؤثر نہیں ہوتی۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ جانشینی (سکسیشن) سرٹیفکیٹ سے متعلق مقدمات میں اپیل کا فورم کسی عام دیوانی قانون کے تحت نہیں بلکہ سکسیشن ایکٹ کے تحت ہی طے کیا جائے گا۔ فیصلے میں صراحت کی گئی ہے کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کے کیسز پر عام دیوانی مقدمات کی مالی حد (Pecuniary Jurisdiction) لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ سکسیشن ایکٹ ایک خصوصی قانون (Special Law) ہے جو دیگر عام قوانین پر فوقیت رکھتا ہے۔
عالیہ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے محض مالی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپیل واپس کرنا قانونی طور پر درست نہیں تھا اور یہ ایک واضح قانونی غلطی ہے۔ اسی بنا پر ہائی کورٹ نے اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نظرثانی کی درخواست منظور کر لی اور جانشینی سرٹیفکیٹ سے متعلق اپیل کو دوبارہ اصل نمبر پر بحال کر کے میرٹ پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ وراثتی مقدمات میں اپیل کے فورم سے متعلق پائے جانے والے قانونی ابہام کو دور کرنا انتہائی ضروری تھا تاکہ مستقبل میں ایسے معاملات میں ماتحت عدالتوں اور سائلین کو درست قانونی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری
19 June 2026
کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق
19 June 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار
19 June 2026
اتنے جاہل نہیں ہیں کہ پاکستان کے مفادات کو نہیں جانتے
19 June 2026
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026