این ویڈیا دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت والی کمپنی بن گئی
Web Desk
30 October 2025
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت (AI) چِپس تیار کرنے والی معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا (Nvidia) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت رکھنے والی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کے روز این ویڈیا کے شیئرز میں 4.91 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی حصص قیمت 210.90 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے ساتھ ہی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو وال اسٹریٹ پر کاروبار کے آغاز میں ہی ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ این ویڈیا کی موجودہ مارکیٹ ویلیو فرانس یا جرمنی کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) سے بھی زیادہ ہے، اور یہ ٹیسلا، میٹا (فیس بک) اور نیٹ فلیکس تینوں کمپنیوں کی مشترکہ قدر سے بھی آگے نکل گئی ہے۔
دنیا کی دیگر بڑی ٹیک کمپنیوں میں مائیکروسافٹ اور ایپل اس وقت تقریباً 4 ٹریلین ڈالر مالیت کی حامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق این ویڈیا کے حصص میں حالیہ اضافہ اس کی مضبوط فروخت، نئی شراکت داریوں — خصوصاً یورپی کمپنی نوکیا کے ساتھ اشتراک — اور چینی منڈی تک دوبارہ رسائی کی امیدوں کے باعث ہوا ہے۔
ایک تجزیہ کار نے کہا کہ “یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے کہ کوئی کمپنی اس سنگ میل تک پہنچ سکتی ہے، مگر این ویڈیا کی کارکردگی اتنی مؤثر ہے کہ وہ لگ بھگ ہر ہفتے کسی بڑے معاہدے کا اعلان کرتی ہے۔”
ذرائع کے مطابق این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اس وقت جنوبی کوریا میں موجود ہیں، جہاں وہ اے پی ای سی سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں — اسی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات بھی متوقع ہے۔
علاوہ ازیں، این ویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی حریف کمپنی انٹیل (Intel) میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، تاکہ امریکا میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبے کو تقویت دی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں پر بڑی پیشرفت
27 October 2026
انسٹاگرام میں 90 منٹ طویل ویڈیوز کے نئے فیچر کی آزمائش شروع
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان
27 October 2026