پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
Web Desk
4 April 2026
لاڑکانہ/کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اس سال حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باعث گڑھی خدا بخش میں روایتی بڑے جلسہ عام کا انعقاد نہیں کیا جا رہا، تاہم تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ضلعی سطح پر قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں قرآن خوانی کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 23 مارچ 2025ء کو ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات ملک کا سب سے بڑا سول اعزاز ‘نشانِ پاکستان’ عطا کیا گیا تھا، جو ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ یہ اعزاز سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پر انہیں “بے گناہ” قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے کے بعد دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیمو کریٹس کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا وسیع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
امریکا کی ایران کو امداد فراہمی کرنیوالی کینیڈا میں قائم 8 مالیاتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد
7 November 2026
امریکا نے میکسیکو کو بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی منظوری دیدی
7 November 2026
عراق کا امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار
7 November 2026
نو منتخب امریکی مسلم سینیٹر نے ایران کیخلاف جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
7 November 2026
حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے
7 November 2026
روس یوکرین کے توانائی مراکز پر نئے حملوں کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی
7 November 2026
پوپ لیو 12 روزہ دورے پر یوراگوئے پہنچ گئے
7 November 2026