LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا آج سے او پی ڈیز بحال کرنے کا اعلان

Web Desk

16 July 2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) بلوچستان نے مسلسل 39 روز سے جاری ہڑتال اور سروسز کا بائیکاٹ مؤخر کرتے ہوئے آج سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز (OPDs) سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق، یہ فیصلہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی درخواست، عوامی مفاد اور صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات اب بھی برقرار ہیں اور احتجاج کو صرف عارضی طور پر مؤخر کیا گیا ہے، اگر انتظامیہ کی جانب سے ان مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو ہڑتال دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔ دوسری جانب، کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان درپیش مسائل کے حل اور ثالثی کے لیے انتہائی مؤثر کوششیں کی جائیں گی تاکہ مریضوں کو مستقبل میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔