پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم قلب منایا جا رہا ہے
Web Desk
29 September 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دل کی بیماریوں سے آگاہی اور ان کے بچاؤ کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے) منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 29 ستمبر کا یہ دن عالمی ادارہ صحت (WHO)، ورلڈ ہارٹ فیڈریشن اور یونیسکو کے باہمی اشتراک سے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے تاکہ عوام میں قلبی صحت کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ دل انسانی جسم کا سب سے اہم عضو ہے جس کی غیر معمولی کارکردگی اور ایک لمحے کی دھڑکن ہی انسانی زندگی کی ضامن ہوتی ہے۔ عالمی ہیلتھ رپورٹس کے مطابق، قلبی امراض دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی اور مہلک وجہ ہیں، جس سے ہر سال کروڑوں افراد اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول میں اضافہ، موٹاپا، تمباکو نوشی، اور غیر متوازن و غیر صحت مند خوراک دل کی بیماریوں کے خطرے کو ملٹی پلائی کر دیتی ہیں۔ تاہم، متوازن غذا، روزمرہ ورزش، سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز اور وقت پر طبی معائنے سے اس خطرے کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرینِ امراضِ قلب نے تاکید کی ہے کہ دل کی تکلیف کی معمولی علامات کو بھی ہرگز نظر انداز نہ کیا جائے اور فوری طبی امداد حاصل کی جائے، کیونکہ بروقت تشخیص اور احتیاط ہی دل کے خاموش حملوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026