عالمی ادارہ صحت نے سپر فلو سے متعلق خبر دار کر دیا
Web Desk
14 December 2025
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں سپر فلو کی ممکنہ لہر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ فلو کی نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں،۔ تاہم اس کا پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے جو تشویشناک ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے باعث صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ نئی قسم وبائی صلاحیت رکھتی ہے تاہم اس کی شدت زیادہ نہیں۔برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک کے اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2 ہزار 600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں۔ اور یہ صورتحال کورونا وبا کے بعد اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ قرار دی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق سپر فلو سے بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ حکام نے فلو سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال، ہاتھوں کی صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا کے پھیلاؤ کی مسلسل نگرانی کریں اور ہنگامی تیاریوں کو مکمل رکھیں۔ تاکہ صحت کے نظام پر دباؤ کم سے کم رکھا جا سکے۔فلو ایک وائرل بیماری ہے۔ جو کھانسی اور چھینک کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ بیماری عام طور پر خزاں اور سردیوں کے موسم میں زیادہ پھیلتی ہے۔ اس کی عام علامات میں بخار، جسم میں درد، سردی لگنا اور شدید تھکن شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سال سامنے آنے والی فلو کی نئی قسم کو ’’سپر فلو‘‘ کہا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
11 September 2026
وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
10 September 2026
بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
10 September 2026
شہر قائد میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ
10 September 2026
بہت زیادہ گرم چائے پینے والے افراد خبردار، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
10 September 2026
پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور
9 September 2026