LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘‘ منایا جارہا ہے

Web Desk

7 April 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن (World Health Day) منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں جسمانی و ذہنی تندرستی کی اہمیت اجاگر کرنا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کی شروعات 1950 میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے زیرِ اہتمام ہوئی تھی، جس کے بعد سے ہر سال اس موقع پر مختلف طبی تنظیموں اور این جی اوز کے تعاون سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ صحت محض بیماری سے پاک ہونے کا نام نہیں بلکہ یہ مکمل جسمانی، ذہنی اور سماجی تندرستی کا مجموعہ ہے۔

پاکستان میں اس دن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہاں ہر سال ہزاروں بچے صاف پانی کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ وزارتِ صحت اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق، دورِ حاضر میں وسائل کی کمی، تحقیق کے فقدان اور گورننس کے مسائل نے نظامِ صحت کو شدید پیچیدگیوں سے دوچار کر دیا ہے۔ آج کے دن شہریوں کو صحت مند طرزِ زندگی کے اصولوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بیماریوں کے خلاف بہتر دفاع کر سکیں۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر صحت کے نظام میں اصلاحات اور غریب ممالک میں طبی سہولیات کی بہتری ان کی اولین ترجیح رہے گی۔