جوان لڑکی ’’بڑھاپے سے بچاؤ‘‘ کا انجکشن لگواتے ہی مر گئی!
Web Desk
24 July 2026
بڑھاپے سے بچنے اور ہمیشہ جوان نظر آنے کی خواہش میں 27 سالہ امریکی لڑکی ایک اتائی کے جھانسے میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ نیویارک شہر کے ایک طبی مرکز میں جوان رہنے کے لیے اینٹی ایجنگ (بڑھاپا روکو) انجکشن لگوانے کے کچھ ہی دیر بعد لڑکی کی حالت شدید بگڑ گئی۔ اسے فوری علاج کے لیے ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور مقامی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انجکشن لگانے والے 55 سالہ شخص ڈاکٹر لوئس روخاس کیبریرا کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس نیویارک ریاست میں طب کی پریکٹس کا کوئی باقاعدہ لائسنس نہیں ہے۔ حکام نے اس کے خلاف لاپروائی سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور بغیر لائسنس کے پریکٹس کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزم کیبریرا کو برونکس کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے بتایا کہ وہ ڈومینیکن ریپبلک میں لائسنس یافتہ ڈاکٹر ہے، جبکہ نیویارک میں اس کے پاس صرف ایک بیوٹیشن (کاسمیٹولوجسٹ) کا لائسنس ہے۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم کے حتمی نتائج آنے تک پاسپورٹ ضبط کرنے کی شرط پر ملزم کی عارضی ضمانت منظور کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
تیز رفتار ورزش دل اور میٹابولک صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار
20 August 2026
جلد کے کینسر کا علاج کرنے والی دوا آخری مرحلے میں کامیاب
20 August 2026
ہر شہری کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی، ٹیسٹ نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہ روکنے کا اعلان
19 August 2026
فون سے اسکرین شاٹ محفوظ کرنا یادداشت کمزور کر سکتا ہے: تحقیق
19 August 2026
امریکا میں خطرناک ’ویسٹ نائل وائرس‘ کا پھیلاؤ
19 August 2026
بلڈ پریشر کی پرانی دوا بچوں کی خطرناک دماغی بیماری کی رفتار سست کر سکتی ہے
18 August 2026
حکیم شہزاد کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق طب کونسل کا فیصلہ معطل
18 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026