LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا

ڈینگی، ملیریا و دیگر ٹیسٹ عوام کی پہنچ سے دور، لیبارٹریاں الگ الگ قیمتیں وصول کرنے لگیں

Web Desk

10 December 2025

یہ لیبارٹریاں مختلف اقسام کی مختلف کٹس استعمال کررہی ہیں، سرکاری سطح پر طبی ٹیسٹوں کی قیمتوں کا تعین آج تک نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی خون کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کے استعمال کے حوالے سے کوئی یونیفارم پالیسی تشکیل دی جاسکی

یہی وجہ ہے کہ دیہی علاقوں میں قائم چھوٹی چھوٹی لیبارٹریاں غیر معیاری اور سستی کٹس استعمال کررہی ہیں جن کے نتائج بھی مشکوک ہوتے ہیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آج بھی سیکڑوں لیبارٹریاں رجسٹریشن کے بغیر کام کررہی ہیں جبکہ بیشتر لیبارٹریز میں عملہ بھی مکمل تربیت یافتہ نہیں ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر حضرات طبی ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کرتے ہیں لیکن محکمہ صحت نے غیر معیاری کٹس کے استعمال اور طبی ٹیسٹوں کی مد میں زائد رقومات لینے والے کے خلاف کارروائی کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، طبی مافیا غریب مریضوں سے علاج و معالجے کا حق بھی چھین رہا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی