LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل امریکی سینیٹ نے جے کلیٹن کو قومی انٹیلی جنس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دیدی سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت سعودی وزیرخارجہ کا خلیجی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

سردیوں میں مدافعت بڑھانے والی 5 بہترین غذائیں جو بیماریوں سے بچائیں

Web Desk

22 November 2025

سردیوں میں انسانی جسم کی مدافعت تقریباً 35 فیصد کم ہو جاتی ہے، جس سے نزلہ، کھانسی اور فلو کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند قدرتی غذائیں اور گرم مشروبات اس کمی کو مؤثر طور پر دور کر سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو سردیوں میں گُڑ، تل، دلیہ، خشک میوے اور وٹامن C والے پھل استعمال کرتے ہیں، ان میں بیماریوں کے کیسز 40 فیصد تک کم دیکھے گئے ہیں۔

گُڑ اور تل کا حلوہ جسم کو فوری حرارت دیتا ہے، خون میں آئرن بڑھاتا ہے اور سانس کی نالی کو مضبوط رکھتا ہے۔ خشک میوہ جات جیسے بادام، اخروٹ اور کاجو دماغی کارکردگی بہتر کرتے ہیں اور سوجن کو کم کرتے ہیں۔

اسی طرح ادرک اور شہد والی چائے مدافعت بڑھانے کے ساتھ گلے اور سانس کی تکلیف میں بھی آرام دیتی ہے۔ دلیہ / اوٹس دیرپا توانائی فراہم کرتے ہیں، نظام ہاضمہ مضبوط کرتے ہیں اور دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ گاجر، مالٹا اور مچھلی وٹامن A اور C سے بینائی اور جلد بہتر کرتے ہیں اور اومیگا 3 سے دل اور دماغ محفوظ رہتے ہیں۔

سردیوں میں وٹامن D کی کمی بھی عام ہے، جو ہڈیوں اور مدافعت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ سورج کی روشنی لیں اور وٹامن D والے سپلیمنٹس یا غذا جیسے انڈے، دودھ اور مچھلی استعمال کریں۔

مزید یہ کہ سردیوں میں پانی کی کمی بھی ایک عام مسئلہ ہے۔ لوگ کم پانی پیتے ہیں، جس سے جلد خشک، گردے کمزور اور توانائی کم ہو سکتی ہے۔ دن بھر کم از کم 6–8 گلاس پانی پینا ضروری ہے اور جوس یا چائے پانی کا متبادل نہیں ہے۔ گرم پانی یا ہربل چائے پینے سے جسم گرم رہتا ہے اور جلد صحتمند رہتی ہے۔

ماہرین نے والدین اور بچوں کے لیے بھی ہدایت دی ہے کہ حلوہ اور خشک میوہ جات محدود مقدار میں استعمال کریں، شہد نیم گرم پانی میں ملائیں اور بچوں کو بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات نہ دیں۔