سالم اجناس پر مبنی غذا صحت کے لیے مفید قرار
Web Desk
22 September 2026
ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں سالم اجناس (ہول گرین) کا استعمال کمر کی چوڑائی کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ محققین نے قلبی صحت سے متعلق 87 کلینیکل ٹرائلز کا جامع جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ روزانہ تقریباً 48 گرام ہول گرین—جو کہ دو بڑے سلائس براؤن بریڈ یا ایک پیالی دلیے (اوٹس) کے برابر ہے—کا استعمال دل کی صحت کو متعدد فوائد فراہم کرتا ہے۔ ہول گرینز میں اوٹس، ہول ویٹ پاستا اور براؤن رائس شامل ہیں جن میں اناج کی قدرتی غذائیت اور تمام بنیادی حصے برقرار رہتے ہیں، جبکہ سفید چاول اور عام پاستا اس کے مقابلے میں کم صحت بخش آپشنز شمار کیے جاتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق، اگرچہ روزانہ 48 گرام ہول گرین کا استعمال ہی دل کی صحت میں بہتری کے آثار نمایاں کر دیتا ہے، تاہم اگر اس مقدار کو بڑھا کر 60 سے 100 گرام (تقریباً چار بڑے سلائس ہول گرین بریڈ) تک کر دیا جائے تو اس کے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ اس مقدار سے بلڈ پریشر، ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) اور خون میں موجود دیگر نقصان دہ چکنائیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں پروسیس شدہ غذاؤں کی جگہ سالم اجناس کو شامل کرنا دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور مجموعی صحت کی بہتری کا ایک بہترین اور آسان طریقہ ہے
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026