نجی پاور پلانٹس سے بجلی خریداری پر ویلنگ چارجز منظور
Web Desk
23 December 2025
نیپرا نے نجی پاور پلانٹس سے بجلی خریدنے والے بڑے صارفین کے لیے ویلنگ چارجز کی منظوری دے دی ہے اور اس فیصلے کو وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق یہ ویلنگ چارجز 11 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نیٹ ورک کے استعمال پر ادا کیے جائیں گے۔
فیصلے کے تحت مختلف ڈسکوز کے لیے مختلف ویلنگ یا گرڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں، جن میں کم از کم 3 روپے 44 پیسے اور زیادہ سے زیادہ 36 روپے 24 پیسے فی یونٹ ویلنگ چارجز شامل ہیں۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ صنعتی بجلی استعمال کرنے والے بڑے صارفین نجی پاور پلانٹس سے براہ راست بجلی خرید سکیں گے اور سرکاری ترسیلی نظام استعمال کریں گے۔
نیپرا کے مطابق اس نظام کے تحت کم از کم ایک میگاواٹ بجلی کی خریداری لازمی ہوگی، جبکہ بجلی فروخت کنندہ ویلنگ چارجز وصول کر کے متعلقہ ڈسکوز کو ادا کرے گا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کو تمام ڈسکوز کے لیے یکساں ویلنگ چارجز کے لیے درخواست جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے
متعلقہ عنوانات
20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
12 September 2026
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026
نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود ریفرنڈم نہیں کرا سکتی:رانا ثناء اللہ
12 September 2026
مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلسِ عمومی کا اجلاس 19 اور 20 ستمبر کو پشاور میں طلب کر لیا
12 September 2026
روس میں بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کا آغاز، 250 پاکستانی نوجوان شریک
12 September 2026
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
12 September 2026
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی: وزیراعظم افتخار گیلانی کا اہم اعلان
12 September 2026
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کی سماعت، راولپنڈی میں 31 فعال کارکنان اڈیالہ جیل میں نظر بند
12 September 2026