خوراک کم کرنے کے باوجود وزن کم کیوں نہیں ہورہا؟ حیرت انگیز راز سامنے آگیا
Web Desk
31 March 2026
لندن: جدید طبی سائنس نے وزن کم کرنے کے روایتی طریقوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ انسانی جسم کا میٹابولزم محض کیلوریز کے حساب سے نہیں چلتا۔ جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اگر خوراک کی مقدار کم کیے بغیر صرف اس کے اوقات میں ردوبدل کر دیا جائے تو جسمانی چربی کو تیزی سے گھلایا جا سکتا ہے۔
تحقیق کے دوران ماہرین نے ‘کرونو نیوٹریشن’ (Chrono-nutrition) کے تصور کو اجاگر کیا، جس کا تعلق ہماری اندرونی حیاتیاتی گھڑی (Circadian Rhythm) سے ہے۔ تجربے میں شامل جن شرکاء نے اپنے ناشتے میں 90 منٹ کی تاخیر کی اور رات کا کھانا 90 منٹ پہلے کھایا، ان کے کھانے کا مجموعی دورانیہ 3 گھنٹے کم ہو گیا۔ اس معمولی تبدیلی کے نتیجے میں نہ صرف ان کی بھوک میں کمی آئی بلکہ جسمانی چربی میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
کنگز کالج لندن کی تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ ہر انسان کا نظامِ ہاضمہ اور آنتوں میں موجود بیکٹیریا مختلف ہوتے ہیں، اسی لیے ایک ہی غذا دو مختلف افراد پر الگ اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ دن کا آغاز بھرپور ناشتے سے کریں اور رات کا کھانا ہلکا رکھیں، جبکہ کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھانا نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے اور وزن کنٹرول کرنے کا سب سے مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026: امتحانی پرچے سخت سکیورٹی میں 14 شہروں کیلئے روانہ
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026