پاکستان میں بھی موٹاپا کم کرنے والے انجیکشنز کا استعمال بڑھنے لگا
Web Desk
30 August 2026
کراچی: پاکستان میں موٹاپے کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ تیزی سے وزن گھٹانے والے انجیکشنز (Weight-loss Injections) کے استعمال کا رجحان انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ سیاستدانوں، شوبز اداکاروں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے بعد اب عام شہریوں میں بھی ان ادویات کا استعمال عام ہو چکا ہے۔
میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے شعبہ اینڈوکرنولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ندیم نعیم کے مطابق مغرب کے بعد اب ایشیائی ممالک میں سیماگلوٹائڈ (Semaglutide)، لیراگلوٹائڈ (Liraglutide) اور ٹرزیپٹائڈ (Tirzepatide) جیسی ادویات کا استعمال تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ادویات انسان جسم میں موجود GLP-1 ہارمون کے اثرات کی نقل کرتے ہوئے بھوک کو کم کرتی ہیں اور پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہیں۔ بعض انجیکشنز ہفتے میں صرف ایک بار استعمال ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم کے مطابق ان کے کلینک میں 12 سے 70 سال کی عمر کے تقریباً 5 ہزار افراد یہ انجیکشنز استعمال کر چکے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ہر فرد کے لیے موزوں نہیں اور صرف انجیکشن کے بجائے پراپر ڈائٹ، ایکسرسائز اور طبی معائنے پر مشتمل مکمل پلان ضروری ہے۔
دوسری جانب کلینیکل ڈائٹیشن سحرش عتیق نے کہا ہے کہ ان انجیکشنز کے استعمال کے دوران متوازن غذا کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ شدید بھوک ختم ہونے کی صورت میں بھی جسم کو درکار پروٹین، فائبر اور پانی کی مناسب مقدار لازمی فراہم کی جائے تاکہ وزن گھٹانے کے عمل کے دوران جسمانی کمزوری، پٹھوں کے نقصان اور غذائی قلت سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اخروٹ کھانا مزاج پر اثر انداز ہو سکتا ہے: تحقیق
5 October 2026
بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ
5 October 2026
چین: کمر کا کامیاب آپریشن، تین نومولودوں کے وزن کے برار گانٹھ نکال دی
5 October 2026
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026