LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

وزن کم کرنے کے انجیکشن سے اچانک بینائی جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق

Web Desk

12 March 2026

ایک نئے تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والا انجیکشن ویگووی، اسی نوعیت کی دیگر دوائیں جیسے اوزمپک اور رائبلیسس کے مقابلے میں ممکنہ طور پر فوری بینائی کھونے کے زیادہ خطرات سے منسلک ہو سکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اوفتھلمولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سیماگلوٹائڈ کی خوراک اور اس سے جڑے صحت کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تینوں دوائیں نووو نورڈسک کمپنی تیار کرتی ہے اور ایک ہی فعال جز پر مبنی ہیں، تاہم خوراک اور استعمال کے مقاصد میں فرق ہے۔ویگووی کو این ایچ ایس کی منظوری حاصل ہے اور یہ زیادہ مقدار میں دیا جاتا ہے، جبکہ اوزمپک اور رائبلیسس، جو گولیوں کی شکل میں دستیاب ہیں، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں کم مقدار میں استعمال ہوتے ہیں۔مطالعے میں ماہرین نے سیماگلوٹائڈ اور اسکیمک آپٹک نیوروپیتھی (ION) کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا، جسے عام طور پر آنکھ کا فالج یا آئی اسٹروک بھی کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں آپٹک نرو تک خون کی روانی کم ہونے کی وجہ سے اچانک بینائی متاثر یا ختم ہو سکتی ہے۔محققین نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں دسمبر 2017 تا دسمبر 2024 جمع کی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا۔ تقریباً 3 کروڑ رپورٹس میں سے 31,774 کیسز سیماگلوٹائڈ سے متعلق تھے۔مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مردوں میں خواتین کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ آنکھ کے فالج میں مبتلا ہوں۔