LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 14 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

Web Desk

28 November 2025

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4 اعشاریہ 32 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی ، 12 کی قیمتیں کم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں بجلی فی یونٹ 60 پیسے مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے دال مونگ فی کلو 7 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران اڑھائی کلو گھی کا ٹن 14 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق جلانے کی لکڑی، چینی، مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 54 روپے 11 پیسے سستے ہوئے۔ادارہ شماریات ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 13 روپے 66 پیسے سستے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 63 پیسے کمی آئی۔رپورٹ کے مطابق لہسن، گندم کا آٹا، چکن، دال مسور اور ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، تازہ دودھ، دہی، بریڈ، گیس، پٹرولیم قیمتوں سمیت 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں