ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Web Desk
25 March 2026
دنیا بھر کی 30 فیصد آبادی کو متاثر کرنے والے جگر کے عام ترین عارضے ‘فیٹی لیور’ (Fatty Liver) کے حوالے سے طبی ماہرین نے ایک ایسی انقلابی دریافت کی ہے جو اس مرض کے مستقل علاج کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ جنوبی کوریا کی السان یونیورسٹی اور بوسان نیشنل یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں ایک خاص مالیکیول مائیکرو آر این اے 93 (miRNA-93) کو دریافت کیا گیا ہے، جو جگر میں چربی جمع کرنے اور ورم (Inflammation) پھیلانے کا بنیادی ذمہ دار ہے۔
تحقیق کے دوران جب ماہرین نے جینیاتی تدوین کے ذریعے چوہوں میں اس آر این اے کو بننے سے روکا، تو جگر میں چربی جمع ہونے کی رفتار نمایاں حد تک کم ہو گئی اور انسولین کی حساسیت میں بھی بہتری آئی۔ اس دریافت کے بعد ماہرین نے امریکی ادارے ایف ڈی اے (FDA) سے منظور شدہ 150 ادویات کا معائنہ کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کون سا مرکب اس نقصان دہ آر این اے کی سطح کو کم کر سکتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ وٹامن بی 3 (Vitamin B3) اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر آپشن ہے۔ جن چوہوں کو وٹامن بی 3 دیا گیا، ان میں مائیکرو آر این اے 93 کی سطح میں ڈرامائی کمی آئی اور جگر میں موجود چربی گھلنے کا عمل دوبارہ معمول پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق چونکہ وٹامن بی 3 پہلے ہی طبی استعمال کے لیے منظور شدہ اور عام دستیاب ہے، اس لیے یہ دریافت نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز (NAFLD) کے شکار کروڑوں مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ جگر پر چربی کا یہ دائمی مرض اگر بے قابو ہو جائے تو یہ ذیابیطس ٹائپ 2، موٹاپے اور جگر کے مکمل ناکارہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج معروف طبی جرنل ‘میٹابولزم’ میں شائع ہوئے ہیں
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026