نئے سال کی پہلی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری، ویون گروپ کا پاکستان میں 2 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
Web Desk
2 January 2026
پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایک بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ تیل و گیس اور کیپٹل مارکیٹ میں مثبت پیش رفت کے بعد اب بینکنگ شعبے سے بھی اہم سرمایہ کاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ نے پاکستان میں 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ویون گروپ یہ سرمایہ کاری موبی لنک بینک میں کرے گا، جسے ملک کے ڈیجیٹل بینکنگ شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سرمائے کے ذریعے بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ آپریشنز کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری سے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور صارفین کو جدید، محفوظ اور آسان بینکنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026