نمک کا زیادہ استعمال ہارٹ فیلیئر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے: تحقیق
Web Desk
6 April 2026
وینڈر بلٹ یونیورسٹی کی ایک حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نمک (سوڈیم) کا زیادہ استعمال براہِ راست اور دیگر طبی عوامل سے قطع نظر ‘ہارٹ فیلئر’ (دل کی ناکامی) کا باعث بن سکتا ہے۔ 25 ہزار سے زائد افراد پر کی گئی اس تحقیق کے مطابق، روزانہ تجویز کردہ 2300 ملی گرام کی حد کے بجائے شرکاء اوسطاً 4269 ملی گرام نمک استعمال کر رہے تھے، جو کہ مقررہ مقدار سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غذا میں نمک کی ہر اضافی 1000 ملی گرام مقدار پہلی بار ہارٹ فیلئر کے خطرے میں 8 فیصد اضافہ کر دیتی ہے، جبکہ مجموعی طور پر زیادہ نمک کھانے والوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ نمک کے استعمال میں معمولی کمی بھی خاص طور پر ہائی رسک گروپس میں دل کے امراض کے عالمی بوجھ کو نمایاں طور پر کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026