LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

امریکا میں میکسیکو سے درآمد کردہ ہری مرچ صحت کیلئے خطرناک قرار

Web Desk

7 August 2026

امریکہ کے صحت سے متعلق اعلیٰ حکام نے میکسیکو سے درآمد کی جانے والی ہیلاپینو (Jalapeño – ہری مرچ کی ایک مخصوص قسم) کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلنے والی سلمونیلا (Salmonella) کی وبا کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آلودہ بیکٹیریا کے باعث امریکہ کی 27 ریاستوں میں مجموعی طور پر 345 افراد بیمار ہو چکے ہیں، جن میں سے 36 مریضوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق یہ خطرہ میکسیکو کی ریاست سینالوا (Sinaloa) سے برآمد کی گئی اور ‘کوسٹ سٹرس ڈسٹریبیوٹرز’ کے ذریعے تقسیم کی جانے والی ہیلاپینو مرچوں کی ایک مخصوص کھیپ سے لاحق ہوا ہے، جس کے بعد کمپنی نے متاثرہ مرچوں کا سٹاک مارکیٹ سے واپس منگوانا (Recall) شروع کر دیا ہے۔

سلمونیلا بیکٹیریا انسان کے نظامِ ہضم کو شدید متاثر کرتا ہے، جس کی بنیادی علامات میں پیچش (اسہال)، پیٹ میں شدید مروڑ یا درد، تیز بخار، متلی اور الٹیاں شامل ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق چھوٹے بچے، معمر افراد اور کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے مریض اس انفیکشن سے زیادہ سنگین حد تک متاثر ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکہ میں بند گوبھی کے سلاد سے منسلک سائیکلوسپورا (Cyclospora) کی وبا کے فوری بعد سامنے آیا ہے، جس کے باعث ملک میں تازہ سبزیوں اور فوڈ سیفٹی کے میعار پر ایک بار پھر شدید تشویش لہر دوڑ گئی ہے۔