کشمور میں نامعلوم بیماری کی لہر؛ ایک ہی خاندان کے دو بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق،
Web Desk
21 February 2026
کشمور: سندھ کے قصبے کشمور کے قریب واقع گاؤں عطا محمد کھوسہ میں ایک نامعلوم اور پراسرار بیماری نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس بیماری سے چار معصوم بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انتہائی افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہی خاندان کے دو سگے بھائی، ارشاد علی اور عرفان علی سولنگی، 24 گھنٹوں کے اندر اس بیماری کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔
علاقہ مکینوں اور متاثرہ بچوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات میں سب سے پہلے گلا خراب ہونا شامل ہے، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بچے کی حالت بگڑ جاتی ہے اور ایک ہی دن میں موت واقع ہو جاتی ہے۔ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں صدام حسین اور سارا بی بی سولنگی بھی شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ گاؤں پہنچ گئی ہیں۔ طبی ماہرین نے علاقے کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور بچوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کی اصل وجوہات (جو ممکنہ طور پر خناق یا کوئی شدید وائرل انفیکشن ہو سکتی ہیں) کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
مصنوعی پلکیں بینائی کی دشمن
20 September 2026
جنرل ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
19 September 2026
پی ایم ڈی سی نے پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ موخر کردیا
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
موسیقی ذہنی دباؤ سے بحالی میں مددگار قرار، تحقیق
18 September 2026
مصنوعی مٹھاس سے فالج کا خطرہ، نئی تحقیق میں دماغی خلیوں کے نقصان کا خدشہ
18 September 2026
پاکستان میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کروانے کی منظوری دے دی گئی
18 September 2026