LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن

حطار کے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی بلند سطح: یونیسف رپورٹ

Web Desk

25 August 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملحقہ علاقوں میں رہائش پذیر بچوں کے خون میں سیسہ (Lead) کی خطرناک حد تک زائد مقدار کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارے ‘یونیسف’ کے سروے کے دوران حطار کے 75 بچوں کے نمونے لیے گئے، جن میں سے 88 فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی سطح 18.3 سے 21.3 تک ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ طبی ماہر ڈاکٹر شازیہ جدون نے متنبہ کیا ہے کہ اگر صنعتی آلودگی اور سیسے کے اخراج پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اس کے بچوں کی صحت اور بالخصوص ذہنی و جسمانی نشوونما پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے اس سنگین صورتحال پر فوری حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔