LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

برطانیہ سے ’خسرہ سے پاک‘ ملک کا اسٹیٹس واپس لے لیا گیا

Web Desk

28 January 2026

عالمی ادارہ صحت (WHO) نے برطانیہ سے اس کا “خسرہ سے پاک” ملک ہونے کا اسٹیٹس واپس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام انگلینڈ میں 2024 میں خسرہ کے کیسز میں اضافے اور ایک بچے کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

برطانیہ کو پہلی بار 2017 میں خسرہ سے پاک قرار دیا گیا تھا، اور یہ دوسری مرتبہ ہے جب ملک نے یہ اسٹیٹس کھویا ہے۔ WHO صرف انہی ممالک کو “خسرہ سے پاک” قرار دیتا ہے جہاں کیسز انتہائی کم ہوں، باہر سے آنے والے کیسز فوری قابو میں ہوں، اور وائرس پر جلدی کنٹرول حاصل ہو۔

خسرہ ایک انتہائی تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، جو متاثرہ شخص کے سانس لینے، کھانسنے یا چھینکنے سے آسانی سے منتقل ہو سکتا ہے۔ انگلینڈ میں 2023، 2024 اور 2025 میں اس وباء کے غیر معمولی پھیلاؤ کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔