LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی

پنجاب میں روبوٹک سرجری کی تعلیم کا آغاز، یو ایچ ایس نے بڑا قدم اٹھا لیا

Web Desk

26 June 2026

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روبوٹک سرجری کی عملی تربیت کے لیے تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس تاریخی اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کے مستقبل کے سرجنوں کو عالمی معیار کی جدید ترین طبی و جراحی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ یو ایچ ایس انتظامیہ کے مطابق، یہ اہم پیش رفت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور برطانیہ میں مقیم نامور روبوٹک سرجری ماہر پروفیسر ڈاکٹر متین شریف کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔ پروفیسر متین شریف یو ایچ ایس کی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کے دورۂ برطانیہ کی مرہونِ منت لاہور پہنچے ہیں اور انہیں اب یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ فیکلٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس انقلابی تربیتی پروگرام کے لیے یو ایچ ایس جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں واقع موجودہ پروفیشنل اسکلز ڈویلپمنٹ سینٹر کو جدید ترین تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کر کے ایک جدید ‘روبوٹک سرجری سیمولیشن سینٹر’ میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ سرجنوں کو عملی تربیت یو ایچ ایس سے الحاق شدہ تدریسی ہسپتالوں میں دی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی طبی ضروریات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے روبوٹک سرجری کا آغاز مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں سرٹیفکیٹ کورسز، خصوصی ورکشاپس اور سیمولیشن ٹریننگ متعارف کرائی جائے گی، جس کے بعد مستقبل میں باقاعدہ ماسٹرز پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا تاکہ ملک کے ایم ایس گریجویٹس عالمی سطح پر جدید جراحی کی سہولیات فراہم کر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں۔