یو اے ای نے بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکا ماہ‘ کی منظوری دیدی
Web Desk
12 June 2026
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (UAE) نے طبی تحقیق اور صحت کے شعبے میں ایک اور بڑی عالمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھاتی کے کینسر (Breast Cancer) کے علاج کے لیے تیار کردہ ایک انتہائی جدید اور نئی دوا ’ایٹکاماہ‘ (Itcamah) کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس انقلابی دوا کو عوامی علاج کے لیے رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔برطانوی اور سویڈش دوا ساز کمپنی “آسٹرازینیکا” (AstraZeneca) کی تیار کردہ اس جدید دوا کو طبی آزمائش کے آخری اور انتہائی اہم مرحلے یعنی ’فیز تھری ٹرائل‘ (Phase-3 Clinical Trials) کے شاندار اور مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اماراتی وزارتِ صحت کی جانب سے فوری طور پر منظور کیا گیا ہے۔اماراتی صحت کے حکام اور طبی ماہرین کے مطابق، یہ دوا روایتی علاج کے مقابلے میں کینسر کے خلیات پر زیادہ تیزی اور مؤثر طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے:’ایٹکاماہ’ نامی یہ دوا چھاتی کے کینسر کے خلیات (Cells) کے اندر موجود ایسٹروجن ریسیپٹرز (Estrogen Receptors) کو کامیابی سے روکنے اور انہیں بلاک کرنے کا کام کرتی ہے۔ طبی سائنس کے مطابق، بعض خطرناک کینسر ٹیو مرز (Tumors) میں یہ ریسیپٹرز کینسر کے لیے ایک ’ایندھن‘ کا کام کرتے ہیں، جو خلیات کی غیر معمولی نشوونما اور پورے جسم میں ان کے پھیلاؤ کو تیزی سے بڑھاتے ہیں۔ اس دوا کے استعمال سے یہ ایندھن ملنا بند ہو جاتا ہے، جس سے کینسر کے پھیلاؤ کو ابتدائی سطح پر ہی روکنا ممکن ہو جاتا ہے۔طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے اس دوا کی سب سے پہلے منظوری یہ ثابت کرتی ہے کہ امارات اب جدید ترین ادویات اور کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کی عالمی سپلائی چین اور ریگولیٹری نظام میں ایک اہم ترین مرکز کا روپ دھار چکا ہے۔
اس دوا کی دستیابی سے خلیج اور مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا بھر سے امارات کا رخ کرنے والے بریسٹ کینسر کے ہزاروں مریضوں کو علاج کی نئی، محفوظ اور زیادہ مؤثر امید مل سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026