LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

امریکا: ماہرین نے دو نئے وائرسز کے خطرے سے خبردار کر دیا

Web Desk

29 January 2026

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دو نئے وائرس امریکہ میں صحتِ عامہ کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

جانوروں سے پھیلنے والا انفلوئنزا ڈی وائرس اور کتوں میں پایا جانے والا کورونا وائرس ابھی تک ماہرین کی نگرانی سے اوجھل رہے ہیں، جس پر محققین نے ایک نئی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر جان لیڈنکی کا کہنا ہے کہ دستیاب تحقیقی مواد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دونوں وائرس انسانوں میں سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں، لیکن ان سے بچاؤ یا روک تھام کے لیے اب تک مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ وائرس انسان سے انسان میں آسانی سے منتقل ہونے لگیں تو یہ وباؤں یا عالمی وباؤں کی صورت اختیار کر سکتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگوں میں ان کے خلاف قوتِ مدافعت موجود نہیں ہوگی