وزن بڑھانے کی کوشش نے 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر کی جان لے لی
Web Desk
29 November 2025
دمتری روزانہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل ’’جنک فوڈ ڈائٹ‘‘ لے کر تیزی سے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے تھے، لیکن یہی منصوبہ ان کی موت کی وجہ بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دمتری کا تعلق روس کے شہر اورینبرگ سے تھا اور وہ اپنے فالوورز کو دکھانا چاہتے تھے کہ وزن کم کرنے کے پروگرام سے پہلے زیادہ وزن کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے چند ہفتوں تک بے تحاشا جنک فوڈ کھانا شروع کیا اور تقریباً 25 کلوگرام وزن بڑھانے کا پلان بنایا۔
انفلوئنسر کے ڈائٹ پلان میں صبح کے ناشتے میں پیسٹریز اور کیک، دوپہر میں دو پاؤنڈ مایونیز میں ڈوبے ہوئے موموز، رات کے کھانے میں برگر اور پیزا جبکہ درمیان میں آلو کے چپس سمیت بھاری اسنیکس شامل تھے۔ ایک ہی ماہ میں ان کا وزن 13 کلو بڑھ کر 105 کلوگرام تک پہنچ گیا۔
18 نومبر کو شیئر کی جانے والی اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں دمتری نے چپس کھاتے ہوئے اپنے ’نئے سنگ میل‘‘ کا ذکر کیا تھا اور ساتھ ہی طبیعت کی خرابی کا بھی بتایا تھا۔ تاہم کسی کو یہ اندازہ نہ تھا کہ یہ ان کی آخری پوسٹ ہوگی۔
موت سے ایک روز قبل انہوں نے اپنا کوچنگ سیشن منسوخ کیا، دوستوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں اور ڈاکٹر سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن اگلے چند گھنٹوں ہی میں نیند کے دوران حرکتِ قلب بند ہونے سے دمتری کی موت واقع ہوگئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ دمتری بظاہر فٹنس کے معاملے میں بہتر حالت میں تھے لیکن کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی غیر معمولی ہائی کیلوریز ڈائٹ نے ان کے دل اور اندرونی اعضا کو شدید نقصان پہنچایا۔ ایسے حالات میں بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول اچانک بڑھ جاتے ہیں اور دل پر دباؤ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
کراچی میں غیر رجسٹرڈ اور مشتبہ جعلی ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
30 September 2026
پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ 2026 کا آغاز کل اسلام آباد میں ہوگا، وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں
30 September 2026
نجی میڈیکل کالجز کو سرکاری اداروں سے زیادہ نشستیں دینے کا تاثر درست نہیں: پی ایم ڈی سی
30 September 2026
ریبیز سے ہر سال 50 ہزار سے زائد اموات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
30 September 2026