LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت؛ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیے پاکستان نیوی کا مقامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز امریکا کی آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیز کارروائیاں، ایران نے نتائج سے خبردار کر دیا پاور ڈویژن کی ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق ٹرمپ کی برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی

زندگی مشکل بنانے والے افراد سے تعلق آپ کو جلد بوڑھا بنا دیتا ہے، تحقیق

Web Desk

10 March 2026

اگر آپ ایسے افراد کے ساتھ وقت گزارتے ہیں جو مسلسل مسائل پیدا کرتے ہیں یا زندگی مشکل بنا دیتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ نئی طبی تحقیق کے مطابق ایسے افراد کے ساتھ تعلق رکھنے سے بڑھاپے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔

یہ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا جو جرنل Proceedings of the National Academy of Sciences میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جھگڑالو افراد یا مسائل پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں رہنے سے تناؤ کی سطح بڑھ جاتی ہے اور جسمانی و ذہنی افعال کی حیاتیاتی عمر (Biological Age) میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق حیاتیاتی عمر وہ پیمانہ ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت کی حالت کے مطابق بڑھاپے کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے، اور جینز، طرزِ زندگی اور ماحول اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تحقیق میں واضح کیا گیا کہ حیاتیاتی عمر جتنی زیادہ ہوگی، مختلف امراض اور صحت کے خطرات بھی اتنے ہی بڑھ جائیں گے۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ منفی رویے اور جھگڑالو افراد کے اثرات صرف ذہنی دباؤ تک محدود نہیں بلکہ یہ جسمانی صحت اور بڑھاپے کی رفتار پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں، اس لیے اپنے گرد ایسے افراد رکھنے سے گریز کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔