LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے 10 نوجوانوں کو ہر سال دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع

لاہور میں منکی پاکس کے تین نئے کیسز رپورٹ

Web Desk

12 December 2025

لاہور کے سرکاری ہسپتال میں منکی پاکس (Mpox) کے تین نئے کیسز رپورٹ ہونے کے باعث شہر میں صحت سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تیسری خاتون میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئیں ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہی۔

طبی حکام کے مطابق تصدیق شدہ دو مریض صفدر اور ابو سفیان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مشتبہ کیس میں زیر معائنہ خاتون کو بھی احتیاطی طور پر علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میو ہسپتال میں منکی پاکس کے چار کیسز رپورٹ ہو چکے تھے، جس کے بعد ممکنہ اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ منکی پاکس، جسے ایم پاکس بھی کہا جاتا ہے، ایک وائرل بیماری ہے جو عام طور پر بخار، جلد پر خارش اور جسمانی تکالیف کا باعث بنتی ہے۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر صحت مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے