LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے جزائر پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ ہوٹل میں میاں بیوی پر مبینہ تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر چوکی انچارج گرفتار حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی نارووال میں پاک چین ہاکی میچ، احسن اقبال کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری، اہم معاشی اشاریے مثبت

Web Desk

31 December 2025

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان برقرار ہے اور رواں مالی سال کے دوران بیشتر اہم معاشی اشاریے مثبت رہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شعبہ جاتی کارکردگی میں زراعت 2.89 فیصد، صنعت 9.38 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 2.35 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جس سے معاشی استحکام کو تقویت ملی۔

رپورٹ کے مطابق ربیع 2025-26 کے لیے گندم کا ہدف 29.68 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ زرعی قرضوں کی فراہمی میں 18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں جولائی تا اکتوبر 5.02 فیصد اضافہ ہوا۔

آٹوموبائل سیکٹر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں کاروں کی پیداوار میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر 2025 میں مہنگائی کم ہو کر 6.1 فیصد کی سطح پر آ گئی۔

مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی مالیاتی سرپلس جی ڈی پی کا 1 فیصد رہا، ایف بی آر محصولات میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 100 ملین ڈالر سرپلس رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات میں 11.1 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم آئی ٹی برآمدات 18.5 فیصد بڑھ کر 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور ترسیلاتِ زر 9.3 فیصد اضافے سے 16.1 ارب ڈالر ہو گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ دسمبر 2025 میں پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گیا۔ نومبر 2025 میں اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5,046 پوائنٹس بڑھا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18,866 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اعداد و شمار معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مستقبل میں پائیدار ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔