LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے؟ وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

Web Desk

29 November 2025

رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ماہ(نومبر)کے دوران مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے تاہم پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے۔

خوراک کی قیمتوں اور زرعی آوٴٹ پٹ پر دباوٴ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی آوٴٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام ہے۔ فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے اور مناسب زرعی ان پْٹس کی دستیابی سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے معاون اقدامات سے سپلائی میں بہتری متوقع ہے اور ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ساختی اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جب کہ مالی نظم و ضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔آؤٹ لک  رپورٹ کے مطابق حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی، ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جب کہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔