کان کا پردا پھٹنے کی علامات اور فوری علاج
Web Desk
24 November 2025
کان انسانی جسم کا نہایت حساس اور اہم حصہ ہے جو آواز سننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کان میں درد، شور یا کم سنائی دینا بعض اوقات کان کے پردے کے پھٹنے کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔
ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق کان کے امراض کے ماہر ڈاکٹر سدھارتھ نے وضاحت کی ہے کہ کان کا پردہ کیوں پھٹتا ہے اور ایسی صورت میں کن احتیاطی تدابیر کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔
کان کا پردہ کیا ہے؟
ٹمپنک میمبرین یعنی کان کا پردہ ایک نازک جھلی ہے جو بیرونی اور درمیانی کان کے درمیان ہوتی ہے۔ یہی جھلی آواز کی لہروں کو اندرونی حصے تک منتقل کرتی ہے۔ اگر یہ پردہ پھٹ جائے تو سننے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
کان کے پردے کے پھٹنے کی اہم وجوہات
انفیکشن:
بیکٹیریا یا وائرس کا حملہ پردے کو کمزور کرکے اسے پھاڑ سکتا ہے۔
شدید شور:
دھماکے، اونچی آواز، ہوائی جہاز کے انجن یا اچانک بہت اونچی آوازیں کان کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
چوٹ:
کان میں ماچس، چمچ، ایئر بڈز یا کسی حادثاتی ضرب سے پردہ پھٹ سکتا ہے۔
پردہ پھٹنے کی علامات
اچانک اور شدید کان درد
کان سے پانی یا خون کا بہنا
سننے میں کمی
چکر آنا یا کان میں گرمائش
گھریلو احتیاطی تدابیر
ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق گرم پانی سے سکائی (گرم کپڑا کان کے نزدیک رکھنا) درد میں کمی لاسکتی ہے، لیکن اگر پانی بہہ رہا ہو یا تکلیف بڑھ جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
طبی علاج
آج کل “ٹمپنومپلاسٹی” نامی سرجری کے ذریعے کان کے پھٹے ہوئے پردے کو مکمل طور پر ٹھیک کیا جاتا ہے، جس سے مریض کی سننے کی صلاحیت بحال ہوجاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ادویات تیار کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
29 July 2026
پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت
29 July 2026
ایکیوپنکچر علاج مہنگا پڑ گیا، خاتون کی ٹانگ میں سوئیوں کے ٹکڑے پھنس گئے
29 July 2026
ملک میں ہر تیسرا شہری ہیپاٹائٹس میں مبتلاہے،وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال
28 July 2026
ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے
28 July 2026
ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز
28 July 2026
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
28 July 2026
جسم میں موجود چربی سے متعلق نئی تحقیق میں اہم انکشاف!
27 July 2026